Skardu Autumn Travel: Lakes, Deserts & Mountain Magic
Discover Skardu Autumn Travel through golden valleys, Shangrila Lake, Shigar Fort, Blind Lake, Sarfaranga Cold Desert and breathtaking mountain adventures.

Introduction
Skardu Autumn Travel is one of the most beautiful experiences in northern Pakistan, especially during October when the valleys, mountains, and traditional villages transform into a breathtaking combination of golden and autumn colors. From peaceful lakes to historic forts, Skardu offers travelers an unforgettable journey through nature and culture.
My Skardu Autumn Travel experience began with an unexpected travel plan, a little hesitation about the freezing temperatures, and an exciting flight from Islamabad. Snow-covered mountains, the magnificent Nanga Parbat, crystal-clear lakes, and beautiful valleys made this journey special from the very beginning.
During this Skardu Autumn Travel journey, we explored Shangrila Resort, Upper Kachura Lake, Soq Valley, Shigar Fort, Blind Lake, Sarfaranga Cold Desert, and Manthokha Waterfall. Along the way, we experienced local village life, autumn landscapes, desert jeep safari, traditional hospitality, and the peaceful energy of the mountains.
Quick Answer: Why Visit Skardu in Autumn?
Question: Is October a good time to visit Skardu?
Answer: Yes. October is a beautiful time to visit Skardu because autumn colors transform the valleys, trees, and villages into golden landscapes. Travelers can explore Upper Kachura Lake, Shangrila Resort, Shigar Fort, Blind Lake, Sarfaranga Cold Desert, and Manthokha Waterfall. However, temperatures can drop significantly, so warm clothing and proper travel planning are essential.
Skardu Autumn Travel: Location and Travel Information
اسکردو پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کا ایک خوب صورت سیاحتی شہر ہے۔ یہ شہر بلند پہاڑوں، دریاؤں، جھیلوں، تاریخی عمارتوں اور قدرتی مناظر کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ خزاں کے موسم میں یہاں کے درختوں کے رنگ تبدیل ہو جاتے ہیں اور پورا علاقہ ایک خوب صورت قدرتی پینٹنگ کی طرح دکھائی دینے لگتا ہے۔
اس سفر کے دوران ہم نے اسکردو شہر کے علاوہ کچورا، شگر، سر فرنگا سرد صحرا اور منٹھوکھا آبشار کے مختلف مقامات دیکھے۔ یہ تمام جگہیں اپنی الگ خوب صورتی اور خصوصیات رکھتی ہیں۔
Skardu Travel Guide at a Glance
| Travel Information | Details |
|---|---|
| Destination | Skardu, Gilgit-Baltistan |
| Country | Pakistan |
| Best Season for Autumn | October |
| Starting Point | Islamabad |
| Travel Mode | Air and Road |
| Main Attraction | Upper Kachura Lake |
| Historical Site | Shigar Fort |
| Desert Attraction | Sarfaranga Cold Desert |
| Waterfall | Manthokha Waterfall |
| Famous Adventure | Desert Jeep Safari |
| Travel Experience | Nature, History and Adventure |

1. The Journey from Islamabad to Skardu
An Exciting Flight Over the Mountains
اسکردو جانے کا پلان اچانک ہی بنا تھا۔ ہماری سہیلی اور کولیگ مریم کی ضد تھی کہ آپ ساتھ جائیں گی تو ہی میں جاؤں گی۔ اگرچہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں مجھے ٹریننگ کے لیے جانا ضروری تھا، لیکن اسکردو کا درجہ حرارت دیکھتی تو اکثر منفی ڈگری نظر آتی۔ دل میں خیال آتا کہ ابھی تو سردیوں کے کپڑوں والی پیٹی بھی نہیں کھولی، وہاں جا کر کیا کریں گے! بہرحال، کافی سوچ بچار کے بعد ایک کوٹ، چند شالیں اور جرسیوں کے ساتھ سفر کا فیصلہ کر لیا۔
اسلام آباد سے اسکردو کے لیے صبح آٹھ بجے کی فلائٹ تھی۔ جہاز بلند ہوا تو وہ آنکھیں جو صبح کی ایک کپ کڑک کافی سے بھی نہیں کھلی تھیں، پائلٹ کے یہ بتانے پر پوری طرح کھل گئیں کہ ہم اس وقت 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہیں اور دائیں جانب نانگا پربت کا پہاڑ دکھائی دے رہا ہے۔ پورے راستے برف پوش پہاڑ نظر آتے رہے۔ پائلٹ مختلف چوٹیوں کے بارے میں بتاتا جاتا اور ہم جہاز میں بیٹھے بیٹھے ہی دنیا کے بلند ترین پہاڑوں کے نظارے کرتے رہے۔
Landing Near the Beautiful Lake
لینڈنگ سے پہلے جہاز نے جھیل کے گرد چکر لگائے تو منظر مزید دلچسپ ہو گیا۔ ایک لمحے کے لیے ایسا محسوس ہوا جیسے جہاز جھیل کے نیلے پانی میں ہی اترنے والا ہے، لیکن بالآخر وہ خشکی پر لینڈ کر گیا۔ اوپر بلند پہاڑ، نیچے خوب صورت وادیاں اور دور تک پھیلا ہوا نیلا پانی، یہ سب منظر ہماری توقعات سے کہیں زیادہ خوب صورت تھے۔
ایئرپورٹ پر ہمیں ریسیو کرنے والے دفتر کے ڈرائیور سے ہم نے آدھے گھنٹے کے مختصر وقت میں مکمل انٹرویو کر لیا۔ مریم کے مطابق ہم نے یہ بھی پوچھ لیا کہ یہاں مغرب کتنے بجے ہوتی ہے! اس نے اپنے کزن کو بطور گائیڈ اور ڈرائیور ہمارے لیے ارینج کر دیا۔ تھوڑی ہی دیر میں شجاعت اپنی نئی لینڈ کروزر کے ساتھ پہنچ گیا۔ ابتدا میں ہمیں لگا کہ نوجوان لڑکا ہے، شاید شوخ انداز میں گاڑی چلائے گا، لیکن اس نے جس احتیاط اور مہارت سے پورا سفر کروایا، اس کی وجہ سے ہماری بہت سی اچھی یادیں اس کے نام ہو گئیں۔
2. Shangrila Resort, Upper Kachura Lake and Soq Valley
Exploring the Beautiful Lakes of Skardu
پہلے ہی دن ہم شنگریلا، اپر کچورا اور سوک ویلی کی طرف روانہ ہو گئے۔ اس سفر میں ایک دلچسپ بات یہ تھی کہ راستے منزل سے بھی زیادہ خوب صورت محسوس ہو رہے تھے۔ پہاڑ، دریا، جھیلیں، خوب صورت گاؤں اور لمبی بل کھاتی سڑکیں، ہر طرف قدرت کا حسن بکھرا ہوا تھا۔
شہر کی بھاگ دوڑ سے نکل کر اچانک ایسی جگہ پہنچنا اپنے آپ میں ایک عجیب تجربہ ہوتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بہت تیز رفتار سے چلتی ہوئی زندگی کو کسی نے کچھ دیر کے لیے بریک لگا دیا ہو۔ اور حقیقت یہ ہے کہ انسان کو زندگی میں کبھی کبھی ایسا وقفہ ضرور چاہیے۔
Upper Kachura Lake and Soq Valley Experience
اپر کچورا جھیل پر ہم نے کافی وقت گزارا۔ ہمارے گائیڈ شجاعت کے مطابق اس جھیل میں پانی پہاڑوں سے آنے کے بجائے زمین سے چشمہ پھوٹنے کی وجہ سے جمع ہوتا ہے۔ جھیل کے صاف شفاف پانی اور اردگرد موجود پہاڑوں کا منظر بہت دل کش تھا۔
سوک ویلی میں ایک دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا۔ لوگ پانی میں کرسیاں رکھ کر چائے پی رہے تھے۔ ہم نے بھی پانی میں کرسی رکھ کر دیکھا، لیکن اس سے ہماری حیثیت میں کوئی خاص فرق نہ پڑا، لہٰذا کرسی باہر رکھ کر ہی چائے پینے کا فیصلہ کیا۔ ایسے چھوٹے چھوٹے تجربات ہی سفر کو یادگار بناتے ہیں۔
3. Shigar Fort, Blind Lake and Sarfaranga Cold Desert
Exploring the Historical Shigar Fort
اگلے دن صبح ناشتہ کرنے کے بعد ہم سب سے پہلے شگر فورٹ کے لیے روانہ ہوئے۔ راستے میں لمسا اور شگر کے خوب صورت گاؤں آتے ہیں۔ پہاڑوں کے درمیان آباد یہ بستیاں اپنے سادہ طرز زندگی، پتھروں سے بنے گھروں اور قدرتی حسن کی وجہ سے ایک الگ دنیا محسوس ہوتی ہیں۔
شگر فورٹ پہنچ کر ہمیں یہاں کے پرانے شاہی دور کی بہت سی نشانیاں دیکھنے کا موقع ملا۔ قدیم برتن، تاریخی اشیا اور شاہی خاندان کا چیری کا باغ دیکھ کر اندازہ ہوا کہ یہ مقام صرف ایک خوب صورت عمارت نہیں بلکہ بلتستان کی تاریخ کا اہم حصہ بھی ہے۔ شگر فورٹ کو فونگ کھَر بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں کچھ وقت گزارا، چائے پی اور پھر بلائنڈ لیک کی طرف روانہ ہو گئے۔

Blind Lake: A Peaceful Escape into Nature
بقول ہمارے گائیڈ، اس جھیل میں پانی آنے کا راستہ معلوم نہیں، اسی لیے اسے بلائنڈ لیک کہا جاتا ہے۔ یہاں پہنچ کر جو سکون ملا، اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ دور دور تک کوئی انسان دکھائی نہیں دیتا تھا۔ اردگرد بطخیں، راج ہنس، چڑیاں اور گلہریاں موجود تھیں۔
سوچیں! تقریباً چھبیس کروڑ آبادی والے ملک میں ایک ایسی جگہ بھی ہو سکتی ہے جہاں دور دور تک کوئی دوسرا انسان دکھائی نہ دے۔ اپنے آپ اور قدرت کے ساتھ وقت گزارنا شاید زندگی کی سب سے بڑی لگژری ہے۔ ہم دونوں نے یہاں خوب ریلز بنوائیں، فوٹوگرافی کی اور جھیل کے کنارے سونے کی اپنی ایک فینٹسی بھی پوری کر لی۔ دل چاہتا تھا کہ یہاں لکڑی کا ایک چھوٹا سا ہٹ ہو جہاں دنیا کی باقی تمام مصروفیات سے کچھ دیر کے لیے چھٹی مل جائے۔
Sarfaranga Cold Desert and Jeep Safari
بلائنڈ لیک سے نکل کر ہم کھوج ریسٹورنٹ پہنچے۔ یہ ایک خوب صورت مقام پر بنا ہوا ریسٹورنٹ ہے۔ وہاں کھانا کھانے کے بعد ہمارا اگلا پڑاؤ سر فرنگا سرد صحرا تھا۔
جیسے جیسے گاڑی صحرا کے اندر داخل ہوتی گئی، میرے دل میں عجیب سا خوف پیدا ہونے لگا۔ کچھ دیر بعد میں نے ڈرائیور سے پوچھنا شروع کر دیا کہ کہیں راستہ تو نہیں بھول گئے؟ بچپن میں صحرا میں گم ہونے کے جو خوف ناک قصے سنے تھے، وہ سب یاد آنے لگے۔ خیال آ رہا تھا کہ ہوا چلنے سے ریت پر بنے ٹائروں کے نشان مٹ جاتے ہیں اور انسان راستہ بھول سکتا ہے۔ میں خاموش رہی کہ کہیں مریم اور ڈرائیور مجھے کمزور دل نہ سمجھیں۔
آخرکار ہم صحرا کے اندر ایک مقام پر پہنچے جہاں کچھ لوگ جیپوں کے ساتھ موجود تھے۔ ہمیں جیپ سفاری کرنی تھی۔ زندگی میں پہلے ہی اتنے ایڈونچر بغیر مانگے نصیب ہو چکے تھے کہ پیسے دے کر مزید ایڈونچر خریدنے کا ارادہ نہیں تھا، لیکن عزتِ سادات رکھنے کے لیے یہ ایڈونچر بھی قبول کرنا پڑا۔
What Makes Sarfaranga Jeep Safari Exciting?
جیپ سفاری شروع ہونے سے پہلے میں نے ڈرائیور سے درخواست کی کہ ذرا آہستہ چلائیں۔ اس نے مجھے ایسے دیکھا جیسے کوئی پڑھا لکھا آدمی کسی جاہل کو دیکھتا ہے۔ پھر فزکس اور رفتار کے اصول سمجھانے لگا کہ اگر جیپ آہستہ چلائی تو ریت میں پھنس سکتی ہے۔ اس کی سائنس سننے کے بعد میں نے خاموش رہنے ہی میں عافیت سمجھی۔
جیپ نے رفتار پکڑی تو بس اللہ ہی اللہ! جس طرح اس نے ہمیں ریت کے ٹیلوں اور اونچائیوں سے گزارا، ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے ہالی وڈ کی کوئی ایکشن فلم چل رہی ہو اور ہم خود اس کا حصہ ہوں۔ خوف اپنی جگہ لیکن سیٹ بیلٹ لگا کر ہم نے یہ تجربہ مکمل کیا۔ آخر میں جیپ رکی تو کچھ سکون ملا، لیکن واپسی پر بھی ڈرائیور صاحب اپنے کرتب دکھاتے رہے۔ مریم نے اس پورے ایڈونچر کو خوب انجوائے کیا، جبکہ میں نے واپسی پر سکون کا سانس لیا۔
4. Autumn Villages, Manthokha Waterfall and Local Life
Autumn Colors in the Villages of Baltistan
اگلے دن ہم منٹھوکھا آبشار کے لیے روانہ ہوئے۔ اس راستے میں گول، مہدی آباد اور غاسنگ جیسے خوب صورت گاؤں آتے ہیں۔ راستے میں چاکلیٹ راک پر بھی رکے، لیکن نیچے جانے کی بالکل ہمت نہیں ہوئی۔
ان گاؤں میں خزاں کے رنگ اپنی جگہ ایک مکمل منظر تھے۔ درختوں پر پیلے اور ہلکے گلابی پتے تھے۔ راستے میں مائیں کمر کے ساتھ ٹوکریوں میں بچے بٹھائے کچھ چن رہی تھیں۔ مختلف شکلوں کے جانور پہاڑوں پر اس طرح چل رہے تھے کہ ہم جیسے لوگوں کے لیے ہموار زمین پر بھی اس توازن سے چلنا مشکل ہو۔ مرد اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف تھے۔
Understanding the Real Life of Mountain Communities
پتھروں سے بنے ہوئے گھر، سادہ فن تعمیر، پہاڑوں سے نیچے اترتا صاف پانی اور زندگی کے محدود وسائل، ہر چیز ایک عجیب سکون کا احساس دلاتی تھی۔ لیکن ساتھ ہی یہ بھی محسوس ہوا کہ پہاڑوں کی زندگی بظاہر جتنی خوب صورت اور دل کش دکھائی دیتی ہے، حقیقت میں اتنی آسان نہیں۔
ہمارے لیے یہ جگہیں چند دن کی سیر، تصویروں اور یادوں کا حصہ ہیں، لیکن یہاں رہنے والوں کے لیے یہی پہاڑ، یہی کٹھن راستے، سخت سردی اور محدود سہولیات روزمرہ کی حقیقت ہیں۔ سیاح جب کسی خوب صورت وادی میں چند دن گزارتا ہے تو اسے وہاں کا حسن نظر آتا ہے، لیکن مقامی لوگوں کی محنت اور مشکلات کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔
Manthokha Waterfall: A Beautiful Natural Attraction
منٹھوکھا آبشار بھی بہت خوب صورت مقام تھا۔ بلندی سے گرتا ہوا پانی ایک دل کش منظر پیش کر رہا تھا۔ اردگرد پہاڑ اور قدرتی ماحول اس جگہ کی خوب صورتی میں مزید اضافہ کر رہے تھے۔ پانی اتنا ٹھنڈا محسوس ہو رہا تھا کہ اس میں پاؤں ڈالنے کا خیال ہی مشکل لگتا تھا۔
ہم نے اپنے طور پر احتیاط اور دوا دارو کا بھی پورا انتظام کر رکھا تھا۔ وہاں کچھ وقت گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع کیا۔ واپسی پر مریم کے انکل اپنے خاندان کے ساتھ ملے اور انہوں نے ہمیں ایک اچھے ریسٹورنٹ میں بہت اچھا کھانا کھلایا۔ سفر میں کسی جگہ اپنے لوگ مل جائیں، محبت سے خوش آمدید کہیں اور کھانے کا انتظام بھی کریں تو سفر کی خوشی دوبالا ہو جاتی ہے۔
5. Travel Memories, Local Hospitality and Mountain Energy
Skardu Shopping and Training Experience
اسکردو میں خشک میووں کی خریداری بھی خوب رہی۔ اس سفر کا ایک مقصد ٹریننگ میں شرکت کرنا بھی تھا، جو ہم نے مکمل کی۔ اس کے بعد رات کو شگر سرینا فورٹ میں ڈی جی گلگت بلتستان صاحب کی طرف سے عشائیے کا اہتمام تھا۔
یہ بھی سفر کا ایک یادگار حصہ تھا۔ قدرتی مقامات کی سیر کے ساتھ ٹریننگ، مقامی لوگوں سے ملاقاتیں اور مختلف سرگرمیوں میں شرکت نے اس مختصر سفر کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ اسکردو کی خوب صورتی کے ساتھ یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی بھی ہمیشہ یاد رہے گی۔
A Night Journey from Skardu to Shigar
اس رات ہم مغرب کے بعد تقریباً سات بجے اسکردو سے شگر کے لیے روانہ ہوئے۔ تقریباً سوا گھنٹے کا سفر تھا۔ اندھیری سڑکیں، ایک طرف بلند پہاڑ اور دوسری طرف گہری کھائیاں، جبکہ روشنی کا واحد ذریعہ گاڑی کی ہیڈ لائٹس تھیں۔
پہاڑوں میں رات کے وقت سفر کرنا اپنے اندر ایک الگ خوف رکھتا ہے۔ میں اس سفر کے دوران بھی اندھیرا ہونے سے پہلے واپس پہنچنے کی خواہش رکھتی تھی۔ انسان بنیادی طور پر اندھیرے سے اس لیے ڈرتا ہے کیونکہ وہ اس کی نظر کو محدود کر دیتا ہے۔ نہ کھائی کی گہرائی کا اندازہ ہوتا ہے، نہ پہاڑ کی اونچائی کا اور نہ ہی اردگرد موجود راستے کا۔ بہرحال، یہ سفر بھی ایک ایڈونچر ثابت ہوا اور ہم رات دس سے گیارہ بجے کے قریب واپس پہنچے۔
Best Places to Visit During Skardu Autumn Travel
اسکردو کا خزاں کا سفر کرنے والے سیاحوں کے لیے کئی ایسے مقامات ہیں جو قدرتی حسن، تاریخ اور ایڈونچر کا بہترین امتزاج پیش کرتے ہیں۔
| Tourist Attraction | Famous For | Travel Experience |
|---|---|---|
| Shangrila Resort | Beautiful lake and mountains | Photography |
| Upper Kachura Lake | Crystal-clear water | Boating and sightseeing |
| Soq Valley | Natural beauty | Relaxation |
| Shigar Fort | Historical architecture | History and culture |
| Blind Lake | Peaceful surroundings | Nature exploration |
| Sarfaranga Cold Desert | Cold desert landscape | Jeep safari |
| Khaplu Region | Traditional villages | Cultural tourism |
| Manthokha Waterfall | Beautiful waterfall | Nature and photography |

Four Reasons to Experience Skardu in Autumn
اسکردو کا خزاں میں سفر صرف خوب صورت مقامات دیکھنے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک ایسا تجربہ ہے جس میں قدرت، ثقافت، تاریخ اور ایڈونچر سب ایک ساتھ ملتے ہیں۔
اس موسم میں سفر کرنے کی چند اہم وجوہات یہ ہیں:
- Beautiful Autumn Colors: اکتوبر میں درختوں کے پیلے، سنہری اور گلابی پتے وادیوں کو منفرد خوب صورتی دیتے ہیں۔
- Peaceful Lakes: اپر کچورا اور بلائنڈ لیک جیسے مقامات قدرتی سکون اور فوٹوگرافی کے لیے بہترین تجربہ فراہم کرتے ہیں۔
- Adventure Activities: سر فرنگا سرد صحرا میں جیپ سفاری اور مختلف قدرتی مقامات کی سیر سفر کو دلچسپ بناتی ہے۔
- Cultural Experience: شگر فورٹ، مقامی گاؤں، روایتی گھر اور لوگوں کی مہمان نوازی بلتستان کی ثقافت کو قریب سے سمجھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
Travel Tips for Visiting Skardu in October
اسکردو میں اکتوبر کے دوران موسم خاصا ٹھنڈا ہو سکتا ہے۔ دن اور رات کے درجہ حرارت میں فرق بھی محسوس ہوتا ہے، اس لیے سفر کی تیاری پہلے سے کرنا ضروری ہے۔
خزاں کے موسم میں سیاحوں کو چاہیے کہ وہ گرم کپڑے، آرام دہ جوتے، ضروری ادویات اور دیگر بنیادی سفری سامان ساتھ رکھیں۔ پہاڑی علاقوں میں موسم اچانک تبدیل ہو سکتا ہے، اس لیے سفر سے پہلے موسم کی تازہ صورت حال ضرور معلوم کریں۔
Important Things to Carry
- گرم جیکٹ اور کوٹ
- اونی جرابیں اور دستانے
- شال اور گرم جرسی
- آرام دہ ٹریکنگ شوز
- ضروری ادویات اور فرسٹ ایڈ کٹ
- موبائل فون اور پاور بینک
- کیمرہ اور اضافی بیٹری
- شناختی دستاویزات
- پانی اور ہلکی پھلکی خوراک
Safety Tips for Mountain and Desert Travel
اسکردو میں مختلف قدرتی مقامات پر جاتے ہوئے احتیاط ضروری ہے۔ خاص طور پر سر فرنگا سرد صحرا میں جیپ سفاری کے دوران سیٹ بیلٹ ضرور لگائیں اور تجربہ کار ڈرائیور کی خدمات حاصل کریں۔
پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ آبشاروں اور جھیلوں کے قریب پھسلن والے مقامات پر احتیاط کریں۔ اسی طرح سفر سے پہلے مقامی گائیڈ سے راستوں اور موسم کے بارے میں معلومات حاصل کرنا بہتر رہتا ہے۔
Conclusion.
یوں اسکردو کا یہ مختصر سا سفر ختم ہوا۔ ہم واپس تو آ گئے، لیکن اپنے ساتھ بہت سی یادیں، تصویریں اور ایسے تجربات لے کر آئے جنہیں یاد کرکے آج بھی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ مریم کی ضد، برف پوش پہاڑ، بلائنڈ لیک کا سکون، سر فرنگا کی سفید ریت، جیپ سفاری کا خوف، گاؤں کے سادہ لوگ اور خزاں کے خوب صورت رنگ، یہ سب ہماری زندگی کے یادگار لمحات بن گئے۔
Skardu Autumn Travel نے مجھے یہ احساس دلایا کہ پہاڑ صرف دیکھنے کی چیز نہیں بلکہ انہیں محسوس بھی کیا جا سکتا ہے۔ ان کی خاموشی، بلندی، ٹھنڈی ہوا اور قدرتی ماحول میں ایک خاص قسم کی توانائی محسوس ہوتی ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے پہاڑ خاموشی سے اپنی کوئی ایسی توانائی انسان کے اندر منتقل کر رہے ہوں جو ذہنی تھکن کو کم کرکے ایک نیا احساس پیدا کرتی ہے۔
میرے لیے اس سفر کا سب سے خوب صورت سبق یہی تھا کہ زندگی کی مصروفیات سے کچھ وقت نکال کر قدرت کے ساتھ گزارنا بہت ضروری ہے۔ کبھی کسی جھیل کے کنارے خاموش بیٹھنا، کبھی پہاڑوں کے درمیان سفر کرنا اور کبھی کسی چھوٹے سے گاؤں میں مقامی لوگوں کی زندگی دیکھنا انسان کو بہت کچھ سکھا دیتا ہے۔ کیا آپ نے بھی کبھی پہاڑوں کے درمیان ایسی کوئی خاص توانائی محسوس کی ہے؟ اگر ہاں، تو اپنے تجربات ضرور شیئر کیجیے گا۔
(FAQs)
Is October a good time to visit Skardu?
جی ہاں، اکتوبر اسکردو جانے کے لیے خوب صورت مہینوں میں سے ایک ہے۔ اس دوران درختوں کے پتے پیلے اور سنہری رنگ اختیار کر لیتے ہیں اور وادیاں انتہائی دل کش دکھائی دیتی ہیں۔
What are the best places to visit in Skardu during autumn?
خزاں کے موسم میں شنگریلا ریزورٹ، اپر کچورا جھیل، سوک ویلی، شگر فورٹ، بلائنڈ لیک، سر فرنگا سرد صحرا اور منٹھوکھا آبشار دیکھنے کے قابل مقامات ہیں۔
How can I travel from Islamabad to Skardu?
اسلام آباد سے اسکردو جانے کے لیے فضائی اور زمینی دونوں راستے موجود ہیں۔ فلائٹ نسبتاً کم وقت لیتی ہے جبکہ سڑک کے ذریعے سفر کرنے والوں کو راستے میں خوب صورت پہاڑی مناظر دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ فضائی سفر موسم پر منحصر ہوتا ہے۔
What is the weather like in Skardu in October?
اکتوبر میں اسکردو کا موسم ٹھنڈا ہوتا ہے۔ دن کے وقت موسم نسبتاً بہتر جبکہ رات کے وقت درجہ حرارت کافی کم ہو سکتا ہے۔ بعض اوقات درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے بھی چلا جاتا ہے۔
What is Upper Kachura Lake famous for?
اپر کچورا جھیل اپنے صاف شفاف پانی، بلند پہاڑوں اور قدرتی خوب صورتی کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ اسکردو کے مقبول سیاحتی مقامات میں شامل ہے جہاں سیاح فوٹوگرافی اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
What can tourists do at Sarfaranga Cold Desert?
سر فرنگا سرد صحرا میں سیاح جیپ سفاری، فوٹوگرافی اور ریت کے خوب صورت ٹیلوں کی سیر کر سکتے ہیں۔ یہاں کا منفرد قدرتی منظر اسے پاکستان کے دلچسپ سیاحتی مقامات میں شامل کرتا ہے۔
Why is Shigar Fort famous?
شگر فورٹ بلتستان کی تاریخی اور ثقافتی وراثت کی اہم علامت ہے۔ اسے فونگ کھَر بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں قدیم طرز تعمیر، شاہی دور کی اشیا اور تاریخی ماحول دیکھنے کو ملتا ہے۔
Where is Manthokha Waterfall located?
منٹھوکھا آبشار ضلع کھرمنگ، گلگت بلتستان میں واقع ہے۔ یہ اپنی بلندی سے گرتے ہوئے خوب صورت پانی اور پہاڑی ماحول کی وجہ سے سیاحوں میں مقبول ہے۔
What clothes should I pack for Skardu in October?
اکتوبر میں اسکردو جانے والوں کو گرم جیکٹ، کوٹ، جرسی، شال، دستانے، گرم جرابیں اور آرام دہ جوتے ساتھ رکھنے چاہییں۔ رات کے وقت سردی زیادہ محسوس ہو سکتی ہے، اس لیے مناسب گرم لباس ضروری ہے۔
How many days are enough to explore Skardu?
اسکردو کے اہم سیاحتی مقامات دیکھنے کے لیے تقریباً 4 سے 6 دن رکھنا مناسب ہو سکتا ہے۔ اگر آپ شگر، کھرمنگ اور دیگر دور دراز مقامات بھی دیکھنا چاہتے ہیں تو مزید وقت درکار ہوگا۔